پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ پلیٹ فارم آئی ٹی بی برلن 2026 میں بھرپور اور مؤثر شرکت کرے گا

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ پلیٹ فارم آئی ٹی بی برلن 2026 میں بھرپور اور مؤثر شرکت کرے گا، جہاں ملکی سیاحتی استعداد اور متنوع مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ بین الاقوامی نمائش 3 تا 5 مارچ 2026 کو میسی برلن ، جرمنی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان ٹورازم …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ پلیٹ فارم آئی ٹی بی برلن 2026 میں بھرپور اور مؤثر شرکت کرے گا، جہاں ملکی سیاحتی استعداد اور متنوع مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ بین الاقوامی نمائش 3 تا 5 مارچ 2026 کو میسی برلن ، جرمنی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی قیادت میں پاکستان پویلین ہال 5.2 میں اسٹینڈ نمبر 221 پر قائم کیا جائے گا۔ اس قومی پلیٹ فارم کے تحت پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے صوبائی محکمہ جاتِ سیاحت کے ساتھ نمایاں نجی شعبے کے شراکت دار بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مربوط اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے پی ٹی ڈی سی، وفاقی اور صوبائی کوششوں کو یکجا کرتے ہوئے ڈیسٹی نیشن مارکیٹنگ کو تقویت دینے، پائیدار سیاحت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے اور پاکستان کے عالمی سیاحتی تشخص کو مستحکم بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دلکش قدرتی مناظر، قدیم تہذیبی ورثے، متحرک ثقافت اور ایڈونچر ٹورازم کی بھرپور صلاحیت کو عالمی خریداروں، ٹور آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرے گا۔ پی ٹی ڈی سی نے ٹور آپریٹرز، سرمایہ کاروں، ٹریول ٹریڈ پروفیشنلز اور میڈیا نمائندگان کو پاکستان پویلین کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔