ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکا

واشنگٹن ۔28فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو 20 فیصد تک بھی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے ایک روز بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران سویلین مقاصد کے لیے …

واشنگٹن ۔28فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو 20 فیصد تک بھی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے ایک روز بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران سویلین مقاصد کے لیے بھی کسی قسم کی یورینیم افزودگی کرے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر اپنے عدم اطمینان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کوئی افزودگی نہیں ہوگی۔ نہ 20 فیصد اور نہ ہی 30 فیصدلیکن ایران ہمیشہ 20 یا 30 فیصد کا مطالبہ کر تا ہے ۔انہوں نےکہا کہ وہ مذاکرات کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیںتاہم اس کے باوجود انہوں نے واضح کیا کہ وہ پرامن طریقے سے معاملات چلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔