اوٹاوا۔28فروری (اے پی پی):کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر کینیڈین شہریوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بعض ممالک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے، اس لیے کینیڈین شہری چوکس رہیں، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پر نظر رکھیں …
کینیڈا کی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ چھوڑنے کی ہدایت

مزید خبریں
اوٹاوا۔28فروری (اے پی پی):کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر کینیڈین شہریوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بعض ممالک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے، اس لیے کینیڈین شہری چوکس رہیں، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پر نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، جن میں ضرورت پڑنے پر گھروں میں رہنے کے احکامات بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق لبنان ،فلسطین اور اسرائیل میں موجود کینیڈین شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک تجارتی پروازوں کے ذریعے روانگی ممکن ہے، وہاں سے نکلنے پر غور کریں جبکہ ایران میں مقیم کینیڈین شہریوں کو زیادہ سخت ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر وہ محفوظ طریقے سے جا سکتے ہیں تو فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں کینیڈا کا کوئی سفارتی مشن موجود نہیں، جس کے باعث خاص طور پر کسی فعال تنازع کے دوران قونصلر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت انتہائی محدود ہے۔








