وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد دورۂ روس مؤخر کردیا

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد دورۂ روس مؤخر کردیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دورۂ روس دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل مگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ مؤخر کیا گیا …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ علاقائی و داخلی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد دورۂ روس مؤخر کردیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا دورۂ روس دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل مگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ مؤخر کیا گیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔