ایشیائی ترقیاتی بینک کی صوبہ شن جیانگ میں انفراسٹرکچر کیلئے 150 ملین ڈالر قرضے کی منظوری

بیجنگ ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے چین کے خود مختار صوبے شن جیانگ میں بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے 150 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قرضے کو صوبہ شن جیانگ میں بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شن جیانگ میں شہری آبادی میں تیزی سے …

بیجنگ ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے چین کے خود مختار صوبے شن جیانگ میں بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے 150 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قرضے کو صوبہ شن جیانگ میں بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شن جیانگ میں شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے قرضے کی رقم کو استعمال کیا جائے گا۔بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز صوبائی دارالحکومت ارمچی کے نواحی شہر فوکانگ اور دیگر آبادیوں ہتوبی اور قطائی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پانی، گیس اور سیوریج کے منصوبوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، بالخصوص پانی اور سیوریج کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے مقامی حکومت کی امداد کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply