ریاض ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو یونان کے وزیراعظم کیریا کوس متسو تاکس، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یونان کے وزیراعظم سے رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر بات …
سعودی ولی عہد سے یورپی کمیشن، الجزائر کے صدر اور یونانی وزیراعظم کا رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو یونان کے وزیراعظم کیریا کوس متسو تاکس، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یونان کے وزیراعظم سے رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات اور خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن سے رابطے میں خطے کی سنگین صورتحال، اس کے سلامتی اور استحکام پر جاری کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی کمیشن کی صدر نے مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی، اس کی خود محتاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔الجزائر کے صدر نے بھی مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، مملکت کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کی۔







