میکسیکو سٹی۔2مارچ (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو ہر حال میں دنیا میں امن کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔شنہوا کے مطابق ریاست باخا کیلیفورنیا سور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شین بام نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی امن کی ضرورت پہلے سے …
کسی بھی صورتحال میں عالمی امن کے حامی ہیں، صدرمیکسیکو

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔2مارچ (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو ہر حال میں دنیا میں امن کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔شنہوا کے مطابق ریاست باخا کیلیفورنیا سور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شین بام نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی امن کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
ان کا یہ بیان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ فوجی حملوں کے پس منظر میں سامنے آیا ۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ میکسیکو کا آئین ملک کی خارجہ پالیسی کو اقوام کے حقِ خودارادیت، عدم مداخلت اور تنازعات کے پرامن حل جیسے اصولوں کا پابند بناتا ہے۔







