برسلز۔2مارچ (اے پی پی):یورپی یونین نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ بات یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کسی بھی طویل جنگ کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ،اقوامِ متحدہ …
یورپی یونین کا ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش، تمام فریقوں سے تحمل کی اپیل

مزید خبریں
برسلز۔2مارچ (اے پی پی):یورپی یونین نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ بات یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کسی بھی طویل جنگ کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کے تحفظ،اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مکمل احترام پر زور دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کشیدگی میں کمی اور ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے لیے پائیدار حل کی تلاش میں سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے )کے ساتھ تعاون کرے ۔







