مشرقِ وسطیٰ میں 1 لاکھ 15 ہزار شہری پھنس چکے،صورتحال میں بہتری کا انتظار ہے،آسٹریلیا

کینبرا ۔2مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار آسٹریلوی شہری اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شنہوا کے مطا بق یہ بات آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت تجارتی پروازوں کی بحالی سے متعلق معلومات …

کینبرا ۔2مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار آسٹریلوی شہری اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شنہوا کے مطا بق یہ بات آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت تجارتی پروازوں کی بحالی سے متعلق معلومات کا انتظار کر رہی ہےجس کے بعد ہی پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں شہریوں کی جلد واپسی اسی صورت ممکن ہے اگر انہیں کمرشل پروازوں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو بحرین، ایران، عراق، اسرائیل، کویت، لبنان، فلسطین، قطر، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ اردن، عمان اور سعودی عرب کے سفر پر نظرثانی کی تجویز بھی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود آسٹریلوی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حالات اور مقامی میڈیا پر کڑی نظر رکھیں، اپنی پروازوں کی تصدیق براہِ راست ایئرلائن یا ٹریول ایجنٹ سے کریں، سفری انشورنس کا جائزہ لیں اور تازہ معلومات کے لیے دفتر برائے خارجہ و تجارتی امور سے رابطے میں رہیں۔