چین کا فلم باکس آفس سال 2026 کے دوران 10 ارب یوآن سے متجاوز

بیجنگ۔2مارچ (اے پی پی):چین کا فلم باکس آفس سال 2026 کے دوران 10 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ یکم مارچ شام سات بجے تک 2026 میں چین میں ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) دس ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے، جو شمالی امریکی …

بیجنگ۔2مارچ (اے پی پی):چین کا فلم باکس آفس سال 2026 کے دوران 10 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ یکم مارچ شام سات بجے تک 2026 میں چین میں ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) دس ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے،

جو شمالی امریکی مارکیٹ سے ڈھائی ارب یوآن سے زائد کی سبقت کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس وقت تک فلم بینوں کی تعداد 22 کروڑ 50 لاکھ جبکہ مجموعی شوز کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔