امریکہ نے کویت میں تین امریکی طیاروں کے دوستانہ فائرنگ میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی

واشنگٹن۔2مارچ (اے پی پی):امریکہ نے کویت میں اپنے تین لڑاکا طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ تین امریکی ایف-15 ای سٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور …

واشنگٹن۔2مارچ (اے پی پی):امریکہ نے کویت میں اپنے تین لڑاکا طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ تین امریکی ایف-15 ای سٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے دوران کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے امریکی طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔بیان کے مطابق تمام چھ فضائی اہلکاروں نے بروقت ایجیکٹ کیا، انھیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔

مزید خبریں