نئی دہلی۔2مارچ (اے پی پی):بھارت میں کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے شرمناک اوراخلاقی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ یہ اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف شروع کی گئی ایک بڑی فوجی کارروائی کے موقع پر کیاگیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنماجے رام رمیش نے ایکس پر لکھاکہ مسٹر مودی …
کانگریس نے مودی کے دورہ اسرائیل کواخلاقی بزدلی قرار دیا
نئی دہلی۔2مارچ (اے پی پی):بھارت میں کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے شرمناک اوراخلاقی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ یہ اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف شروع کی گئی ایک بڑی فوجی کارروائی کے موقع پر کیاگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنماجے رام رمیش نے ایکس پر لکھاکہ مسٹر مودی کے دورہ سرائیل کے دو دن بعد اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر مشترکہ حملہ شروع کر دیا ۔انہوں نے مودی کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے تناظر میں یہ اور بھی شرمناک ہے جو مسٹر مودی کے دو اچھے دوستوں نے شروع کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی فلسطینیوں کو چھوڑ رہے ہیں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بھارت کے تاریخی موقف کو بھول رہے ہیں۔کانگریس لیڈر نے مودی کے دورے کے دوران ان کے اس اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، کہا کہ یہ اخلاقی بزدلی کا ایوارڈ ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانیوں کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت پر قبضہ کرلیں۔ اسرائیل کے دورے کے باعث مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی جارہی ہے اورمبصرین علاقائی تنازعات اور ایران اور عالم اسلام کے ساتھ کے تعلقات پر بھارت کے موقف پر سوال اٹھا رہے ہیں۔









