منیلا ۔3مارچ (اے پی پی):فلپائن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے باعث شخص ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ فلپائن کے صوبہ رزال میں منگل کی صبح سات بجے پیش آیا۔قصبے کے میئر جون نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل …
فلپائن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک ، 4زخمی

مزید خبریں
منیلا ۔3مارچ (اے پی پی):فلپائن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے باعث شخص ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ فلپائن کے صوبہ رزال میں منگل کی صبح سات بجے پیش آیا۔قصبے کے میئر جون نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔میئر کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








