واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکا نے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں سنگین سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر متعلقہ ممالک سے روانہ ہونے کی ہدایت جاری کی ۔ محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹر ی برائے قونصلر امورمورانمدار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا …
امریکا کی سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ فوری چھوڑنے کی ہدایت

مزید خبریں
واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکا نے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں سنگین سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر متعلقہ ممالک سے روانہ ہونے کی ہدایت جاری کی ۔
محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹر ی برائے قونصلر امورمورانمدار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری طور پر ان ممالک سے نکل جائیں جہاں سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق خطرات سے دوچار مقامات میں بحرین ، عراق ، ایران ، مصر ، اسرائیل ، مغربی کنارہ و غزہ، کویت ، لبنان ، اومان ، قطر ، سعودی عرب ، شام ، یمن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔








