انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو 2017ءمیں 43 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونیوالی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو 2017ءمیں 43 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 11 اکتوبر 2017ءکو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں ٹی ڈی اے پی کے زیرانتظام پہلی …

کراچی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی)چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونیوالی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو 2017ءمیں 43 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 11 اکتوبر 2017ءکو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں ٹی ڈی اے پی کے زیرانتظام پہلی مرتبہ پاکستانی پویلین قائم کیا جائیگا۔ آئی ٹی ایس 2017میں مجموعی طور پر 43پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے 22کمپنیاں یارن ایکسپو، 16انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل فیبرکس جبکہ 5کمپنیاں ٹی ڈی اے پی کے ذریعے نمائش میں شریک ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق 2016میں نمائش میں 29 ممالک کی 4553کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی جبکہ 90سے زائد ممالک کے 73ہزار 927تجارتی وفود نے نمائش میں شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply