ایف آئی اے کا جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی)ایف آئی اے (نے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کے غیر قانونی استعمال میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کا فائدہ اٹھا کر96 لاکھ روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث صارف کو حراست میں لیا۔ تحقیقات کے مطابق …

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی)ایف آئی اے (نے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کے غیر قانونی استعمال میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کا فائدہ اٹھا کر96 لاکھ روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث صارف کو حراست میں لیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم کریڈٹ کارڈ کو مسلسل استعمال کرتا رہا جس کے باعث بھاری رقم کا فراڈ ہوا، ملزم عتیق الرحمن جسے لاہور کینٹ کے علاقے النور ٹائون سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں