موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے،سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے،سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر ناصر بٹ، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، مختلف ممالک کے سفرا اور ملک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے باہمی تعاون سے پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔افطار ڈنر کے دوران شرکا نے ملکی و علاقائی سکیورٹی صورتحال، سیاسی منظرنامے اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی ہم آہنگی اور مشاورت کے فروغ سے ہی ملک کو درپیش مسائل کا مستقل اور مؤثر حل ممکن ہے۔میزبان شیخ ارسلان حفیظ نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع قومی یکجہتی کے فروغ اور مثبت سیاسی روایات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں