ایوان بالا کا اجلاس شروع ہو گیا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان نے ایجنڈے کے مطابق مختلف امور پر غور کرنا ہے جن میں وقفۂ سوالات، تحاریک، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور بلوں کا تعارف شامل ہے ۔ قانون سازی کے ایجنڈے میں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے پیش کردہ بلوں پر غور، توجہ دلاؤ نوٹسز اور سینیٹ کے قواعد …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان نے ایجنڈے کے مطابق مختلف امور پر غور کرنا ہے جن میں وقفۂ سوالات، تحاریک، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور بلوں کا تعارف شامل ہے ۔

قانون سازی کے ایجنڈے میں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے پیش کردہ بلوں پر غور، توجہ دلاؤ نوٹسز اور سینیٹ کے قواعد میں ترامیم بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں