کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب کا حضوری باغ میں انعقاد آ سٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان زندہ باد ، لاہو ر لاہور اے کا نعرہ بلند کرکے شرکاءکے دل جیت لئے لاہور۔ 2 اکتوبر(اے پی پی )کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب شاہی قلعہ لاہور سے ملحقہ حضوری باغ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ تھے اس …
کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب کا حضوری باغ میں انعقاد
مزید خبریں
کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب کا حضوری باغ میں انعقاد
آ سٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان زندہ باد ، لاہو ر لاہور اے کا نعرہ بلند کرکے شرکاءکے دل جیت لئے
لاہور۔ 2 اکتوبر(اے پی پی )کامن ویلتھ گیمز، کوئنز بیٹن ریلے کی مرکزی تقریب شاہی قلعہ لاہور سے ملحقہ حضوری باغ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ تھے اس موقع پر آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن، آسٹریلین وفد، پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عارف حسن، نائب صدر کیپٹن (ر) سید محمد عابد قادری، شوکت جاوید، سیکرٹری خالد محمود، چوہدری یعقوب، سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان، ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف کرنل مدثر اصغر، اولمپیئن ایم عثمان سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور سٹی سکول کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،کامن ویلتھ گیمز میں شامل 71 ممالک کے سفر پر نکلی کوئنز بیٹن ریلے ، 30 ستمبر کو پاکستان پہنچی، جس کی مرکزی تقریب حضوری باغ لاہور میں منعقد ہوئی جہاں شاہی قلعہ سے دوڑتے قومی ایتھلیٹ ریلے اٹھائے پہنچے،ایونٹ کے میزبان صدر پی او اے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے بھرپور کوشش کرے گا ، حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کوئینز بیٹن کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والوں کے علاوہ اولمپیئنز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔








