پیرو میں 5.0 شدت کا زلزلہ

یرو میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق جنوبی پیرو میں بدھ کے روز 5.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارے کے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 16:37 بجے آیا۔

بیجنگ۔18جون (اے پی پی):پیرو میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق جنوبی پیرو میں بدھ کے روز 5.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارے کے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 16:37 بجے آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 141.7 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کا مرکز 15.97 درجے جنوبی عرض البلد اور 71.59 درجے مغربی طول البلد پر ریکارڈ کیا گیا۔تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔