اوساکا۔4مارچ (اے پی پی):جاپان کی قومی ٹیم سمورائی جاپان نے ورلڈ بیس بال کلاسک کے اپنے آخری وارم اپ میچ میں ہانشن ٹائیگرز کو 4-5 سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کیوڈو کے مطابق کیوسیرا ڈوم اوساکا میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی ہی اننگز میں شکاگو کبز کے سٹار بلے باز سیا سوزوکی نے شاندار سولو ہوم رن سکور کر کے اپنی …
جاپان کی ورلڈ بیس بال کلاسک کے آخری وارم اپ میچ میں ہانشن ٹائیگرز کے خلاف فتح
اوساکا۔4مارچ (اے پی پی):جاپان کی قومی ٹیم سمورائی جاپان نے ورلڈ بیس بال کلاسک کے اپنے آخری وارم اپ میچ میں ہانشن ٹائیگرز کو 4-5 سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کیوڈو کے مطابق کیوسیرا ڈوم اوساکا میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی ہی اننگز میں شکاگو کبز کے سٹار بلے باز سیا سوزوکی نے شاندار سولو ہوم رن سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
31 سالہ سوزوکی، جو انجری کے باعث 2023 کا ورلڈ بیس بال کلاسک نہیں کھیل سکے تھے، نے میچ میں مجموعی طور پر دو رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور مداحوں کے سامنے اپنی کارکردگی پر خوب داد سمیٹی ۔ دفاعی چیمپئن جاپان کی جانب سے کینسوکے کونڈو اور متبادل کھلاڑی شوٹا موریشیتا نے بھی اہم رنز سکور کیے جبکہ سٹار کھلاڑی شوہے اوتانی اس نمائشی میچ میں کوئی ہٹ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
بولنگ کے شعبے میں جاپان کے سٹارٹر ہیرو ٹو تاکاہاشی نے 2 اننگز میں کوئی ہٹ دئیے بغیر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یومیٹو کانیمارو نے 3 اننگز تک حریف ٹیم کو کوئی رن بنانے کا موقع نہیں دیا۔ ہانشن ٹائیگرز نے 8ویں اننگز میں 4رنز بنا کر میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن جاپانی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ جاپان کی ٹیم اب جمعے کو ٹوکیو ڈوم میں تائیوان کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع شروع کرے گی۔









