مقبوضہ بیت المقدس۔4مارچ (اے پی پی):اسرائیل کی حکومت نے لبنان کے بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی پیش قدمی کی منظوری دے دی۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے ساتھ مل کر لبنانی سرزمین کے اندر مزید بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی …
اسرائیلی حکومت نے لبنان کے بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی پیش قدمی کی منظوری دے دی ہے،وزیر دفاع
مقبوضہ بیت المقدس۔4مارچ (اے پی پی):اسرائیل کی حکومت نے لبنان کے بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی پیش قدمی کی منظوری دے دی۔العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے ساتھ مل کر لبنانی سرزمین کے اندر مزید بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کی منظوری دے دی ہے، اس اقدام کا مقصد فائرنگ کو روکنا اور سرحدی اسرائیلی بستیوں کی حفاظت کرنا ہے ،
ان پانچ مقامات پر پہلے ہی اسرائیل کا کنٹرول ہے جو اس وقت لبنان کے اندر موجود ہیں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رات کے وقت زمینی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی تصدیق کی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کی طرف فائرنگ کی بھاری قیمت چکا رہی ہے اور مزید چکائے گی ، انہوں نے الجلیل کی بستیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔









