پرائمری سکول پرحملے میں 165 طالبات کو قتل کرنے والے جنگی مجرم ہیں، ایرانی سفیر

ماسکو۔4مارچ (اے پی پی):روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایرانی پرائمری سکول پرحملے میں 165 طالبات کو قتل کرنے والوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے لئے تحریر کئے گئے ایک مضمون میں ایرانی سفیر نے کہا کہ مناب اور لامرد میں شہری علاقوں پر راکٹ حملے …

ماسکو۔4مارچ (اے پی پی):روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایرانی پرائمری سکول پرحملے میں 165 طالبات کو قتل کرنے والوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے لئے تحریر کئے گئے ایک مضمون میں ایرانی سفیر نے کہا کہ مناب اور لامرد میں شہری علاقوں پر راکٹ حملے بالخصوص شجرہ طیبہ پرائمری سکول پر حملہ جس میں 165 کمسن طالبات شہید ہوگئیں، بین الاقوامی انسانی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

یہ حملے چوتھے جنیوا کنونشن اور ایڈیشنل پروٹوکول I کے تحت جن میں فوجی اور سویلین کے درمیان فرق کو مدنظر رکھنے کا اصول بیان کیا گیا ہے ، پیشگی اہداف کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سکول پر حملہ جنگی جرم ہے جس کے ذمہ داروں اور یہ حملہ کرنے والے مجرموں کو اپنے جرائم کا جواب دینا پڑے گا ۔