بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس کے ہمسایہ ممالک اس کے سفارتی ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور ہم ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم رہے ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے ترجمان لو چن جیان نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون اور مثبت تعلقات …
چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو سفارتی ایجنڈے میں اولین ترجیح دیتا ہے، ترجمان
بیجنگ۔4مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس کے ہمسایہ ممالک اس کے سفارتی ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور ہم ہمیشہ سے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم رہے ہیں۔
شنہوا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے ترجمان لو چن جیان نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون اور مثبت تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یہ پریس کانفرنس 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے آغاز سے قبل منعقد کی گئی، جس کا افتتاح جمعرات کو ہوگا۔
ترجمان نےکہا کہ کوئی بڑا ملک اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کس طرح تعلقات رکھتا ہے، اس سے اس کے عالمی نظریے، عالمی نظام کے بارے میں اس کے نقطہ نظر اور اس کی اقدار کا اندازہ ہوتا ہے۔









