ریاض۔4مارچ (اے پی پی):پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بال سٹار اور النصر کے کپتان و فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے نیوم کے خلاف اپنی ٹیم کے آئندہ میچ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری رکھی ہوئی ہیں،جس نے ان کے سعودی عرب چھوڑنے سے متعلق تمام یورپی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کےمطابق وہ سعودی عرب چھوڑ کر کہیں نہیں گئے اور ان کی موجودگی …
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کی یورپی میڈیا کی خبریں غلط ثابت کر دیں، النصر کے ٹریننگ سیشن میں بھرپور شرکت
ریاض۔4مارچ (اے پی پی):پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بال سٹار اور النصر کے کپتان و فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے نیوم کے خلاف اپنی ٹیم کے آئندہ میچ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری رکھی ہوئی ہیں،جس نے ان کے سعودی عرب چھوڑنے سے متعلق تمام یورپی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کےمطابق وہ سعودی عرب چھوڑ کر کہیں نہیں گئے اور ان کی موجودگی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جو یورپی اخبارات نے شائع کی تھیں۔
النصر کلب کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹیم کی مشقوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈوکو اپنی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی روشن لیگ کی ٹاپ پوزیشن پر موجود النصر کی ٹیم آئندہ ہفتے کو نیوم کے خلاف میچ کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یورپی اخبارات نے متعدد ایسی رپورٹیں شائع کی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرسٹیانورونالڈو خطے کے موجودہ حالات کی وجہ سے اپنے نجی طیارے پر سعودی عرب سے روانہ ہو گئے ہیں۔
پرتگالی اخبار ریکارڈ نے لکھا تھا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حالیہ حملے کے بعد کرسٹیانو رونالدو کا طیارہ ریاض سے روانہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا کہ کیا کرسٹیانو رونالدو سعودی عرب سے فرار ہو گئے ہیں؟
دوسری جانب ہسپانوی اخبار مارکا کے امریکی ایڈیشن نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورتحال کے دوران کرسٹیانو رونالدو کے ریاض سے میڈرڈ کے اچانک سفر پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی۔واضح رہے کہ النصر کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ سعودی لیگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود الاہلی سے اس کا 2 پوائنٹس اور تیسرے نمبر پر موجود الہلال سے 3 پوائنٹس کا فرق ہے۔









