دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش جنوری میں منعقد ہوگی

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس نمائش میں سیفٹی اینڈ ہلتھ پروٹیکشن آلات، کیمکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوصی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا اجلاس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ …

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس نمائش میں سیفٹی اینڈ ہلتھ پروٹیکشن آلات، کیمکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوصی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا اجلاس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ وئیر و یونیفارم، خطرے کے نشانات، سیفٹی گلاس، ابتدائی طبی امداد کے آلات، دھماکوں سے بچاﺅ کے آلات، گیس مانیٹرنگ، عمارت سازی کے دوران حفاظتی آلات، روڈ سیفٹی سمیت درجنوں شعبوں میں استعمال ہونے والے سیفٹی آلات و مصنوعات پیش کئے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply