کوئٹہ۔ 04 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ میں منعقدہ 23 مارچ یوم پاکستان جشن رمضان سپورٹس فیسٹول شاولینُ شان وانگ کک باکسنگ ایم ایم اے گرلز چیمپین شپ مظفر شان اکیڈمی اقبال آباد میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں سو سے زائد گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شان اکیڈمی ہیڈ کوارٹرنے پہلی ، استاد مظفر شان نے دوسری جبکہ شان اکیڈمی مالی باغ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانان گرامی …
کوئٹہ، 23 مارچ یوم پاکستان جشن رمضان اسپورٹس فیسٹول اختتام پذیر، شان اکیڈمی کی پہلی پوزیشن

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 مارچ (اے پی پی):کوئٹہ میں منعقدہ 23 مارچ یوم پاکستان جشن رمضان سپورٹس فیسٹول شاولینُ شان وانگ کک باکسنگ ایم ایم اے گرلز چیمپین شپ مظفر شان اکیڈمی اقبال آباد میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں سو سے زائد گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شان اکیڈمی ہیڈ کوارٹرنے پہلی ، استاد مظفر شان نے دوسری جبکہ شان اکیڈمی مالی باغ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمانان گرامی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آخر میں گرینڈ ماسٹر مبارک علی شان پرائیڈ آف پاکستان نے ایڈوائزر وزیر اعلیٰ بلوچستان مینا مجید بلوچ سکریڑی اسپورٹس بورڈ درا بلوچ ڈائریکٹر سپورٹس یاسر بازئی آصف لانگو کا شکریہ ادا کیا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بلوچستان بھر میں کامیاب مقابلوں کا انعقاد ایک بہترین اقدام اور قابل ستائش ہے جس کی جتنی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائیں کم ہے۔








