لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔23 میچز پر مشتمل یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک بھر کی دس ریجنل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، …
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول وسکواڈز کا باقاعدہ اعلان
لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔23 میچز پر مشتمل یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک بھر کی دس ریجنل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔ دونوں گروپس کی ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس کے بعد ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کو روزانہ ڈبل ہیڈر مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز میں ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ کا آغاز شام سوا چار بجے جبکہ دوسرے میچ کا آغاز رات سوا نو بجے ہوگا، جس سے کرکٹ کے مداحوں کو بھرپور تفریح کا موقع ملے گا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں اہم مقام حاصل اور یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ توقع ہے کہ اس بار بھی شائقین کو سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔









