مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال، اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کی باسکٹ بال ٹیموں کے مقابلے دوسرے ممالک میں کرانے کا فیصلہ

یروشلم۔5مارچ (اے پی پی):یورپ کی باسکٹ بال تنظیم یورو لیگ باسکٹ بال کے مطابق ہاپوئیل تل ابیب اپنی میزبانی کے میچ صوفیہ، بلغاریہ میں کھیلے گی جبکہ مکابی تل ابیب اپنے مقابلے بلغراد، سربیا میں منعقد کرے گی۔ اسی طرح دبئی باسکٹ بال کے میچ سرائیوو، بوسنیا و ہرزیگووینا میں کھیلے جائیں گے۔ شنہوا کے مطابق تنظیم نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے باعث ان ٹیموں کے …

یروشلم۔5مارچ (اے پی پی):یورپ کی باسکٹ بال تنظیم یورو لیگ باسکٹ بال کے مطابق ہاپوئیل تل ابیب اپنی میزبانی کے میچ صوفیہ، بلغاریہ میں کھیلے گی جبکہ مکابی تل ابیب اپنے مقابلے بلغراد، سربیا میں منعقد کرے گی۔ اسی طرح دبئی باسکٹ بال کے میچ سرائیوو، بوسنیا و ہرزیگووینا میں کھیلے جائیں گے۔

شنہوا کے مطابق تنظیم نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے باعث ان ٹیموں کے لیے اپنے ملک میں مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں رہا، اس لیے عارضی طور پر متبادل مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ادھر باسکٹ بال کے دوسرے درجے کے مقابلوں یورو کپ باسکٹ بال میں ہاپوئیل یروشلم اپنی باقی میزبانی کے میچ بھی بلغراد میں کھیلے گی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات میں تبدیلی کی صورت میں آئندہ فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ بعض مقابلوں کے شیڈول میں بھی رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔