دبئی ۔5مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی نے فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والوں کے لیے اووراسٹے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث روانگی میں تاخیر پرعائد جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ فضائی حدود کی بندش اور متعدد …
فضائی حدود کی بندش، متحدہ عرب امارات میں اوور اسٹے جرمانے معاف کرنے کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔5مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی نے فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والوں کے لیے اووراسٹے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث روانگی میں تاخیر پرعائد جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
فضائی حدود کی بندش اور متعدد پروازوں کی عارضی معطلی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو مقررہ وقت پر ملک سے روانہ نہیں ہو سکے، جن میں وزٹ ویزا، سیاحتی ویزا یا ایگزٹ پرمٹ رکھنے والے افراد شامل ہیں،
جبکہ وہ رہائشی بھی اس استثنی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے روانگی کی تیاری کے لیے ریڈیڈینسی پرمٹ منسوخ کر ا دیا تھا۔ اتھارٹی نے بتایا یہ استثنی 28 فروری 2026 یا اس کے بعد عائد ہونے والے جرمانوں پر لاگو ہوگا۔








