کورٹینا ۔5مارچ (اے پی پی):چین کے کھلاڑی وانگ مینگ اور یانگ جن چیاؤ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی مقابلے میں جاپان کے اکی اوگاوا اور یوجی ناکاجیما کو 3 کے مقابلے میں 10پوائنٹس سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ شنہوا کے مطابق یہ مقابلہ میلان کورٹینا پیرا لمپک سرمائی کھیلوں 2026کے سلسلے میں کھیلا گیا۔ وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ …
میلان کورٹینا پیرا اولمپک ونٹر گیمز، ویل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز میں چین نے جاپان کو شکست دے دی
کورٹینا ۔5مارچ (اے پی پی):چین کے کھلاڑی وانگ مینگ اور یانگ جن چیاؤ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی مقابلے میں جاپان کے اکی اوگاوا اور یوجی ناکاجیما کو 3 کے مقابلے میں 10پوائنٹس سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ شنہوا کے مطابق یہ مقابلہ میلان کورٹینا پیرا لمپک سرمائی کھیلوں 2026کے سلسلے میں کھیلا گیا۔
وہیل چیئر کرلنگ مکسڈ ڈبلز کو اس بار پہلی مرتبہ پیرا لمپک کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ایونٹ افتتاحی تقریب سے 2 دن پہلے شروع ہونے والا پہلا مقابلہ بھی ہے۔
چینی جوڑی نے تیسرے مرحلے میں 4 پوائنٹس حاصل کیے اور برتری کو بتدریج بڑھاتے ہوئے موجودہ عالمی چیمپئن جاپانی ٹیم کے خلاف آسان کامیابی حاصل کر لی۔24سالہ یانگ جن چیاؤ کا کہنا تھا کہ ابتدائی 2 مرحلوں میں چند غلطیوں کے بعد انہوں نے خود کو جلد سنبھال لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو پُرسکون رہنے اور مستقل مزاجی کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور انہیں ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رہتا ہے۔
37 سالہ وانگ مینگ نے کہا کہ میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اچھا رابطہ رہا اور وہ آئندہ مقابلوں میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ادھر دیگر مقابلوں میں میزبان اٹلی نے جنوبی کوریا کو 5 کے مقابلے میں 7پوائنٹس سے شکست دی ، ایسٹونیا نے برطانیہ کو 7کے مقابلے میں 10پوائنٹس سے ہرایا جبکہ امریکا نے لٹویا کو 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی۔
مکسڈ ڈبلز کے اس مقابلے میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ سلسلہ 11 مارچ تک جاری رہے گا۔ وہیل چیئر کرلنگ ٹیم کے مقابلے 7سے 14 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔









