اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):چین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتے تنازعے اور ایران پر مسلط کردہ اسرائیل امریکا جنگ کے پیش نظر ثالثی کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک خصوصی نمائندہ بھیجے گا۔ العربیہ اردو نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے …
چینی وزیر خارجہ کا سعودی و یواے ای کے ہم منصبوں کو ٹیلی فون،خطے میں ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):چین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتے تنازعے اور ایران پر مسلط کردہ اسرائیل امریکا جنگ کے پیش نظر ثالثی کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک خصوصی نمائندہ بھیجے گا۔
العربیہ اردو نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ریاض کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے عزم کی قدر کرتا ہے۔
وانگ یی نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ایک علیحدہ فون کال میں اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کی ریڈ لائن کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور توانائی کے مراکز سمیت سویلین اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔








