اقوام متحدہ ۔5مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نےنے عالمی مسائل خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےمیڈیا کو بتایا کہ سیکرٹر ی جنرل کو کچھ عرصے سے سلامتی کونسل میں مختلف معاملات پر رائے کے فقدان پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا …
اقوام متحدہ کاعالمی مسائل خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں عدم اتحاد پراظہار تشویش

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔5مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نےنے عالمی مسائل خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نےمیڈیا کو بتایا کہ سیکرٹر ی جنرل کو کچھ عرصے سے سلامتی کونسل میں مختلف معاملات پر رائے کے فقدان پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے باہمی اتفاق رائے پیدا کریں۔
ترجمان کے مطابق سیکرٹر ی جنرل نے خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے تناظر میں کونسل کے مؤثر کردار اور ارکان کو مشترکہ لائحہ عمل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔








