روس کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش

ماسکو۔5مارچ (اے پی پی):روس نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں کے لئے روس کے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے روسی اخبار ازویشیا کو بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی …

ماسکو۔5مارچ (اے پی پی):روس نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں کے لئے روس کے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے روسی اخبار ازویشیا کو بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی سفارت کار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو روس یقیناً ثالثی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکا ایران مذاکرات کی تجدید فی الحال ناممکن نظر آتی ہے، لیکن دونوں طرف کے بنیادی مقاصد یعنی امریکا کی طرف سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا اور ایران کی طرف سے پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ، فوجی طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکتے ۔

روسی سفیر نے کہا کہ ایران روس کی ثالثی کا خیر مقدم کرے گا تاہم امریکا نے کہا ہے کہ اسے ثالثوں کی ضرورت نہیں ہے، اس پر روس کو یقین ہے کہ وہ خود اس کا انتظام کر سکتا ہے۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ موجود ہ صورتحال میں بہت خراب انداز اپنا یا ہے ۔