ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے

تل ابیب۔5مارچ (اے پی پی):ایران نے جمعرات کی صبح اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس سے پہلے مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ قبل ازیں اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سے جاری بیان میں …

تل ابیب۔5مارچ (اے پی پی):ایران نے جمعرات کی صبح اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اس سے پہلے مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ قبل ازیں اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے پورے تہران میں فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے تاہم حملوں کے اہداف بارے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔