ملک بھر میں 174 شہروں پر 1,332 امریکی اور اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، ہلال احمر سوسائٹی ایران

تہران ۔5مارچ (اے پی پی):ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 174 شہروں پر 1,332 امریکی اور اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تاس نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان حملوں میں 636 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 14 طبی مراکز …

تہران ۔5مارچ (اے پی پی):ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 174 شہروں پر 1,332 امریکی اور اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

تاس نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان حملوں میں 636 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 14 طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔