اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا نے مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورت حال کے تناظر میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دشمنی ختم کریں اور اپنے اختلافات کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے …
وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورت حال کے تناظر میں فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا نے مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورت حال کے تناظر میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دشمنی ختم کریں اور اپنے اختلافات کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں اور برادر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون میں درج تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دشمنی ختم کریں اور اپنے اختلافات کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ امن کی بحالی اور معاملات کو معمول پر لانا انتہائی ضروری ہے ، لیکن یہ تمام فریقین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ تحمل کے استعمال سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مل کر کام کرنے اور اپنے موقف کو مستقل بنیادوں پر مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم انور ابراہیم کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر خطے اور اس سے باہر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف محفوظ بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








