اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پرچیزنگ مینوفیکچرنگ انڈیکس (پی ایم آئی) میں بہتری سے بہتر استحکام، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت اور پاکستان کے لیے مضبوط تر معاشی نمو کے امکانات کی عکاسی ہو رہی ہے۔ جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور یہ رفتارایک سال کی بلند …
پی ایم آئی میں بہتری سے بہتر استحکام، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت اور مضبوط تر معاشی نمو کے امکانات کی عکاسی ہو رہی ہے، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پرچیزنگ مینوفیکچرنگ انڈیکس (پی ایم آئی) میں بہتری سے بہتر استحکام، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت اور پاکستان کے لیے مضبوط تر معاشی نمو کے امکانات کی عکاسی ہو رہی ہے۔ جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور یہ رفتارایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فروری کے دوران پاکستان میں مینوفیکچرنگ شعبے میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا
اور کاروباری حالات مزید بہتر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پاکستان مینوفیکچرنگ پی ایم آئی، جوایس اینڈپی گلوبل نے مرتب کیا ہے، بڑھ کر 53.6 تک پہنچ گیا ہے جس سے مضبوط طلب، بڑھتی ہوئی پیداوار اور پورے شعبے میں ریکارڈ سطح پربہتری کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہورہاہے اورنمو کی رفتار 11 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جس سے مضبوط طلب اور مصنوعات کی بہتر مسابقت کی عکاسی ہورہی ہے برآمدی آرڈرز میں تقریباً ایک سال کی تیز ترین رفتار سے اضافہ ہوا جسے عالمی طلب میں بہتری نے سہارا دیا، پیداوار مسلسل چوتھے مہینے بھی بڑھی اور اس کی رفتار نومبر کے بعد سب سے زیادہ رہی، اس کے ساتھ ساتھ سروے کے آغاز کے بعد سب روزگارکے زیادہ مواقع سامنے آئے ہیں اس سے بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کی عکاسی ہورہی ہے۔خرم شہزادنے کہاکہ کمپنیوں نے بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے خام مال کی خریداری اور ذخیرہ سازی میں اضافہ کیا،ترقی کا دائرہ کار مقامی اور برآمدی دونوں منڈیوں تک پھیل گیا ہے۔








