مدینہ منورہ میں واقع غرس کا کنواں تاریخی اہمیت کا حامل ، پیغمبرِ اسلام نے اس کنوئیں کا پانی نوش فرمایا اور رحمت کی دعا کی تھی

مدینہ منورہ۔6مارچ (اے پی پی):مدینہ منورہ میں واقع غرس کا کنواں (بئر غرس)تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس کی جڑیں نہ صرف پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ سے جُڑی ہوئی بلکہ اسے کو سنت میں بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہے،روایات کے مطابق پیغمبرِ اسلام نے اس کنوئیں کا پانی نوش فرمایا تھا اور رحمت کی دعا کی تھی۔ سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) …

مدینہ منورہ۔6مارچ (اے پی پی):مدینہ منورہ میں واقع غرس کا کنواں (بئر غرس)تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس کی جڑیں نہ صرف پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ سے جُڑی ہوئی بلکہ اسے کو سنت میں بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہے،روایات کے مطابق پیغمبرِ اسلام نے اس کنوئیں کا پانی نوش فرمایا تھا اور رحمت کی دعا کی تھی۔

سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق چاہِ غرس مدینے میں مسجدِ نبوی اور مسجدِ قبا کے نزدیک جنوب کی طرف واقع ہے، یہ مقام ثقافتی میراث کی اتھارٹی کی محتاط نگرانی میں ہے تاکہ اس کی مستند خصوصیات اور مخصوص پہلوؤں کو محفوظ رکھاجا سکے۔یہ اتھارٹی اس بات کا بھی اہتمام کرتی ہے کہ یہاں آنے والے زائرین اس کنوئیں کے پانی سے بھی سیراب ہوتے رہیں۔

آج یہ کنواں زائرین کی لیے ثقافتی اعتبار سے ایک انتہائی اہم مقام ہے جو پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ سے متعلق تاریخ کے بارے میں ٹھوس رابطے کا باعث ہے۔

مزید خبریں