امریکا اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

واشنگٹن ۔6مارچ (اے پی پی):امریکا اور وینزویلا نے باہمی سفارتی اور قونصلر تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ فیصلہ طویل تعطل کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وینزویلا نے جنوری 2019 میں امریکا پر اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے …

واشنگٹن ۔6مارچ (اے پی پی):امریکا اور وینزویلا نے باہمی سفارتی اور قونصلر تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ فیصلہ طویل تعطل کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وینزویلا نے جنوری 2019 میں امریکا پر اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جس کے بعد اسی سال مارچ میں کاراکاس میں قائم امریکی سفارت خانے کا عملہ واپس بلا لیا گیا تھا۔

بعد ازاں 3 جنوری کو امریکی فوج نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اس وقت کے صدرنکولس مادرواور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا تھا۔

تاہم حالیہ پیش رفت کے تحت 31 جنوری کو ایک امریکی سفارتی مشن دارالحکومت کراکس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کی بحالی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

مزید خبریں