سری لنکا کے وزیر خارجہ کا اسرائیل اور ایران کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ ، بیرون ملک مقیم سری لنکن شہریوں کی سلامتی بارے تبادلہ خیال کیا

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اسرائیل اور ایران کے ہم منصبوں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال اور بیرون ملک مقیم سری لنکن شہریوں کی سلامتی بارے تبادلہ خیال کیا ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے سری لنکن وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے …

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اسرائیل اور ایران کے ہم منصبوں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال اور بیرون ملک مقیم سری لنکن شہریوں کی سلامتی بارے تبادلہ خیال کیا ۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے سری لنکن وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اسرائیلی ہم منصب گیدیون سعار سے گفتگو کے دوران وہاں مقیم سری لنکن شہریوں کی خیریت بارے دریافت کیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سری لنکن شہریوں کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں ، وجیتھا ہیراتھ نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال بارے گفتگو ہوئی ۔

سری لنکن وزیر خارجہ نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

مزید خبریں