ایرانی بحری جہازسے 204 افراد کو کولمبو بندرگاہ پر منتقل کردیا گیا ، سری لنکا

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرنے والے دوسرے ایرانی بحری جہاز کے 204 افراد کو سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ پر بحفاظت منتقل کر دیا گیا۔شنہوا کے مطابق سری لنکا کی بحریہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کے 204 افراد کومحفوظ طریقے سے کولمبو پورٹ پہنچا دیا گیا۔بحریہ کے ترجمان کمانڈر بدھیکاسمپتھ نے بتایا کہ ایرانی بحری جہاز کو مشرقی …

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرنے والے دوسرے ایرانی بحری جہاز کے 204 افراد کو سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ پر بحفاظت منتقل کر دیا گیا۔شنہوا کے مطابق سری لنکا کی بحریہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کے 204 افراد کومحفوظ طریقے سے کولمبو پورٹ پہنچا دیا گیا۔بحریہ کے ترجمان کمانڈر بدھیکاسمپتھ نے بتایا کہ ایرانی بحری جہاز کو مشرقی بندرگاہ ٹرنکومالی لے جانے کا شیڈول ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جہاز نے چند روز قبل سری لنکا میں داخلے کی اجازت طلب کی تھی، جس پر صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایرانی بحریہ کے جہاز کو ملک میں داخلے کی منظوری دی۔یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، اور سری لنکا کی طرف سے بحرِ ہند میں سلامتی و تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرنے والے ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس دیناکو واپسی کے دوران سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب امریکی آبدوز کی طر ف سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں اس پر موجود درجنوں اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 40 کے قریب اہلکاروں کو سری لنکا کی بحریہ نے بچا کر سری لنکا کے ہسپتال منتقل کیا۔سری لنکا کی بحریہ نے پہلے ایرانی بحری جہاز پر حملے میں مارے جانے والوں میں سے 87 کی لاشیں سمندر سے نکال لینے کی تصدیق کی ہے ۔

تین امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے مہمان ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کی مذمت تک نہ کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں