اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو منعقدہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات کے دوران فریقین نے حالیہ علاقائی پیش رفت کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات کی موجودہ …
رانا احسان افضل کی مصر کے سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو منعقدہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات کے دوران فریقین نے حالیہ علاقائی پیش رفت کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، مستحکم اور لچکدار تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔بات چیت میں پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کو بحال کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ فریقین نے اس پلیٹ فارم کو فعال کرنے کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ کاروباری برادریوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کی سہولت فراہم کی جا سکے اور مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔
معاون خصوصی نے پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا نظام میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے لیے ای ویزا کی سہولت کی عدم موجودگی بار بار کاروباری سفر اور تجارتی معاملات میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے ویزا کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کاروبار کرنے کی لاگت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کاروباری سہولت کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی شراکت داروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر حکومت کی توجہ کا اعادہ بھی کیا گیا ۔مصر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








