بینکوں کے ڈیپازٹس وسرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ، قلیل مدتی قرضوں میں کمی،یپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد،سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصدکی کمی

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس وسرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کیلنڈرسال کے پہلے مہینہ میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس وسرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کیلنڈرسال کے پہلے مہینہ میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 36632ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 31003ارب روپے کے مقابلہ میں 18.2 فیصدزیادہ ہے۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1 فیصدکی کمی ہوئی،دسمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 37431ارب روپے تھا جو جنوری میں کم ہوکر 36632ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 38839ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 30023ارب روپے کے مقابلہ میں 29.4 فیصدزیادہ ہے،دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں 2.5 فیصدکااضافہ ہواہے،دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 37910ارب روپے تھا جو جنوری میں بڑھ کر 38839ارب روپے ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026کے اختتام پر بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 14291ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 14728ارب روپے کے مقابلہ میں 3 فیصدکم ہے، دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی کمی ہوئی،دسمبر میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 14880ارب روپے تھا جو جنوری میں کم ہوکر 14291ارب روپے ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح میں جنوری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصدکی کمی ہوئی۔جنوری میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح 39 فیصدریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں 39.8 فیصد اور گزشتہ سال جنوری میں 47.5 فیصدتھی۔

 

مزید خبریں