مارکیٹ کے کلیدی شراکت داروں کا سروے، اکثریت کی پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے اورمشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی دوسے لے کرپانچ ہفتے میں ختم ہونے کی امید

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):مارکیٹ کے کلیدی شراکت داروں کے سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے اورمشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی دوسے لے کرپانچ ہفتے میں ختم ہونے کی امید ظاہرکی ہے ۔ یہ بات ٹاپ لائن سیکورٹیزکے زری پالیسی سے متعلق سروے میں کہی گئی ہے۔سروے میں 92فیصد رائے دہندگان نے علاقائی بحران کے تناظرمیں پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے جبکہ …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):مارکیٹ کے کلیدی شراکت داروں کے سروے میں رائے دہندگان کی اکثریت نے پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے اورمشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی دوسے لے کرپانچ ہفتے میں ختم ہونے کی امید ظاہرکی ہے ۔ یہ بات ٹاپ لائن سیکورٹیزکے زری پالیسی سے متعلق سروے میں کہی گئی ہے۔سروے میں 92فیصد رائے دہندگان نے علاقائی بحران کے تناظرمیں پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہ ہونے جبکہ 62فیصدنے 2سے لیر5ہفتہ تک علاقائی کشیدگی اوربحران کے خاتمہ کی امیدظاہرکی ہے۔

سروے میں تیل کی قیمتوں سے متعلق سوال پر 44فیصدرائے دہندگان نے فی بیرل خام تیل کی قیمت 80سے لے کر90ڈالرفی بیرل،38فیصد نے 90سے لیکر100ڈالرتک اور14فیصد نے 70سے لیکر80ڈالرفی بیرل کے درمیان رہنے کی امیدظاہرکی ہے۔پالیسی ریٹ سے متعلق سوال پر60فیصدرائے دہندگان نے جون 2026تک پالیسی ریٹ 10.5فیصد تک جبکہ 24فیصد نے 10.5فیصدسے زیادہ رہنے کاامکان ظاہرکیاہے۔مہنگائی سے متعلق سوال پر58فیصدرائے دہندگان نے مہنگائی کی شرح 7سے لیکر8فیصد کے درمیان رہنے جبکہ دوفیصدنے 8فیصد سے زیادہ رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

کرنسی سے متعلق سوال پر 48فیصد رائے دہندگان نے جون2026تک ایکسچینج ریٹ 280سے لیکر285روپے کے درمیان، 36فیصدنے 285سے لیکر290روپے تک اور12فیصد نے 275روپے سے لیکر280روپے کے درمیان رہنے کی امیدظاہرکی ہے۔

 

مزید خبریں