آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ کے امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔رچرڈ ایلنگ ورتھ مسلسل دوسری مرتبہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ …

کولمبو ۔6مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ کے امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔رچرڈ ایلنگ ورتھ مسلسل دوسری مرتبہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔ اس سے قبل وہ 2024 کے فائنل میں بھی امپائر رہ چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں انہیں بڑے عالمی مقابلوں کے فائنلز میں بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جن میں 2023 کا مینز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل شامل ہیں۔

الیکس وارف پہلی مرتبہ کسی بڑے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔ اس سے قبل وہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 اور مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے مقابلوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال انہیں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا تھا۔فائنل میچ میں تھرڈ امپائر کی ذمہ داری جنوبی افریقہ کے اللہ الدین پلیکر ادا کریں گے جبکہ فورتھ امپائر ایڈریان ہولڈ اسٹاک ہوں گے۔ میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائکرافٹ انجام دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے اللہ الدین پلیکر کو مارچ 2025 میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک چھ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔