لاہور۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آٹھ سال بعد قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ کھلاڑی مزید محنت جاری رکھیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیم اسی محنت اور عزم سے کھیل کر ورلڈ کپ حاصل کرسکتی ہے ۔ وزیراعظم نے …
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کو سراہا
لاہور۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آٹھ سال بعد قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ کھلاڑی مزید محنت جاری رکھیں۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیم اسی محنت اور عزم سے کھیل کر ورلڈ کپ حاصل کرسکتی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کریں۔ حکومت انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔









