اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی ہاکی ٹیم کے طویل وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے احیاءاور نوجوان کھلاڑیوں کےلئے حوصلہ افزا پیغام ہے۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کھیل قومی اتحاد، …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا قومی ہاکی ٹیم کے طویل وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی ہاکی ٹیم کے طویل وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے احیاءاور نوجوان کھلاڑیوں کےلئے حوصلہ افزا پیغام ہے۔
ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کھیل قومی اتحاد، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے ہاکی اور فٹبال جیسے عوامی کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محنت کش طبقے اور عام افرد کے کھیل ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہیے۔









