شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولی عہد اور فلسطینی صدر کا رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔7مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے کویتی ولی عہد شہزادہ شیخ صباح خالد الحمدالصباح نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق دوطرفہ ٹیلی فونک گفتگو میں کویتی ولی عہد نےخطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے درمیان مشترکہ رابطے کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر …

ریاض ۔7مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے کویتی ولی عہد شہزادہ شیخ صباح خالد الحمدالصباح نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق دوطرفہ ٹیلی فونک گفتگو میں کویتی ولی عہد نےخطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے درمیان مشترکہ رابطے کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی زوردیاگیا۔

دریں اثنا فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی جمعے کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایرانی حملوں کے حوالے سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی۔

مزید خبریں