اقوام متحدہ ۔7مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گوتریش نے کینیا سے تعلق رکھنے والی سینئر سفارتکار مونیکا کیتھینا جوما کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم( یواین او ڈی سی ) کی نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بریفنگ میں بتایا کہ مونیکا جُوما ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر …
کینیا کی سینئر سفارتکار مونیکا کیتھینا جوما اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کی نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔7مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گوتریش نے کینیا سے تعلق رکھنے والی سینئر سفارتکار مونیکا کیتھینا جوما کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم( یواین او ڈی سی ) کی نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بریفنگ میں بتایا کہ مونیکا جُوما ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کی سربراہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گی۔
وہ اس عہدے پر مصر کی سابق سربراہ Ghada Fathi Walyغدہ فتح والی کی جگہ لیں گی۔بیان کے مطابق مونیکا جُوما اس وقت کینیا کے صدر کی قومی سلامتی کی مشیر اور قومی سلامتی کونسل کی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں پبلک پالیسی، سفارتکاری، سلامتی اور گورننس کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔








